نئی دہلی،5جولائی(ایجنسی) مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے آج ملک میں کہیں بھی 29 کا شوال مکرم کا چاند نظر نہیں آیا لہذا رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید جمعرات 7 جولائی کو ہوگی۔
امارت شرعیہ کی میٹنگ بعد نماز مغرب مولانا یوسف صاحب خاں قاسمی
کی صدارت میں ہوئی۔
ملک کے مختلف مقامات سے رابطہ قائم کیا گیا، کسی جگہ سے رویت کی اطلاع نہیں ملی۔
رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور کل تیسواں روزہ ہوگا اور عید االفطر کی نماز 7 جولائی کو ادا کی جائے گی۔